حکومت، ٹی ایل پی ذمہ داران دانشمندی کا مظاہرہ کریں: عبدالغفار روپڑی

Oct 30, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے جامع القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور تحریک لبیک کے ذمہ داران سے موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کو تشدد اور محاذ آرائی کے بجائے مفاہمت اور بات چیت سے  حل کرنے کی کوشش کریں، آپریشن اور طاقت کے استعمال کی بات کرنے والے ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں کہا ہے کہ اسلام دشمن اس قوتیں افغانستان میں اسلامی انقلاب کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ۔سعودی عرب ہمارا برادر اور محسن ملک ہیاس نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ احسان فراموشی کی ہے۔

مزیدخبریں