لیگی رہنما چوہدری عامر، چوہدری سہیل ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل 

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ کا شاہ دی کھوئی دورہ، کارکنان سے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ن لیگ کے اہم رہنماء چوہدری عامر اور چوہدری سہیل نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کیا۔ شنیلاروتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے گی اور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیںگے۔

ای پیپر دی نیشن