شاکر شجاع آبادی خطے کا جھومر،مذہبی ایشومس ہینڈل کیا گیا

ملتان، شجاع آباد، سکندر آباد ( سپیشل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ایشو کو مس ہینڈل کیا گیا ہے پارلیمینٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہم الیکٹورل ریفارمز، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور مہنگائی کے خلاف یک زبان ہیں, پی ڈی ایم کی بنیاد بلاول بھٹو زرداری نے رکھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بہت سی فتوحات حاصل کیں, شاکر شجاع آبادی خطہ کا جھومر ہیں انکی کی شاعری میں وسیب کے دکھ ہیں حکومت نے 3 مہینے کا وعدہ کر کے تین سال گزرنے کے باوجود صوبہ نہیں دیا گیا یہ سب سے بڑی محرومی ہے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کی ایک ملین کی امدادی چیک بھی دیا گیا ان خیالات کا اظہارِ سابق وزیر اعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز ملتان کے نشتر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کے شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت اور ان کو بلاول بھٹو کی ہدایات پر سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ شاکر شجاع آبادی اس خطے کے بہت بڑے شاعر ہیں، سرائیکی کے کئی مشاعروں میں شاکر شجاع آبادی کی شاعری سنی ہے، شاکر شجاع آبادی کی  ویڈیو پر سب سے پہلا ری ایکشن بلاول بھٹو کا آیا - سندھ حکومت نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا، سندھ حکومت کی طرف سے شاکر شجاع آبادی کو دس لاکھ روپئے کا امدادی چیک بھی دیا ہے، ہم مردہ پرست قوم ہو چکے ہیں جب شخص زندہ ہو تو قدر نہیں کرتے، شاکر شجاع آبادی کو اعزاز انکی زندگی میں ہی ملنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے ٹی ایل پی سے مذاکرات چل رہے ہیں جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ٹی ایل پی کا معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا ہے، پیپلز پارٹی اس صورتحال میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے،  علاوہ ازیں سید یوسف رضا گیلانی نے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی سے شعر سنانے کی خواہش کی تو شاکر شجاع آبادی نے ان کی فرمائش پر ملکی سیاسی صورتحال پر شعر سنا دیا۔’’ تمنا اپنے گھر دی ہے وطن خوشحال تھیوے پے۔۔۔چلو گھر بھاوٰیں نہ ہووے ضروری ہے امن ہووے‘‘ دریں اثناء سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویزالہی، وفاقی وزیر آبی وسائل چوھدری مونس الہی  کی طرف سے شاعر شاکر شجاع آبادی کو نشترہسپتال میںجنرل سیکری مسلم لیگ ضلع ملتان چوھدری طارق گجر  اور کوارڈینیٹر وزیر ماحولیات پنجاب ملک حق نواز سنگلہ نے پھول بھی پیش کئے۔

ای پیپر دی نیشن