راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعا م الحق اعوان نے کہاہے کہ 31اکتوبرکو ڈی چوک اسلام آباد کی جانب جماعت اسلامی یوتھ کااحتجاجی مارچ موجودہ ملکی صورتحال ،سیکورٹی کی غیریقینی صورتحال کے پیش نظرملتوی کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا،اس بات کافیصلہ امیرجماعت سراج الحق کی زیرصدارت منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا ، مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم ،لیاقت بلو چ ، میاں محمداسلم ودیگرشریک ہوئے ۔امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان، صوبائی صدر پنجاب اویس اسلم مرزا ،صدر خیبرپختونخوا صدیق پراچہ ودیگرذمہ داران صوبائی سیکرٹریٹ سے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
غیریقینی صورتحال،اسلام آ باد میںجماعت اسلامی یوتھ کااحتجاجی مارچ ملتوی
Oct 30, 2021