راولپنڈی( جنرل رپورٹر) 25 اکتوبر سے جاری کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم 'ریڈ' کے پہلے تین دنوں کے دوران راولپنڈی میں 49867 شہریوں کو ویکسی نیشن لگائی گئی ہے، اس مہم کے دوران راولپنڈی کیلئے 10 ہزار افراد کو ویکسی نیشن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ صحت راولپنڈی اپنے ہدف سے زیادہ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے میں کامیاب رہا ہے۔