کورونا  ویکسین لگوانا عوام کے اپنے مفاد میں ہے، راشد حفیظ

Oct 30, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے ویکسین لگوانا عوام کے اپنے مفاد میں ہے جس پر حکومت نے اربوں روپے خرچ کرکے لوگوں کو یہ سہولت بہم پہنچائی ہے  جن لوگوں نے ابھی تک یہ ویکسین نہیں لگوائی وہ اب مزید دیر نہ کریں اور ویکسین لگوا کر اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ کریں ۔کورونا کے علاوہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کا شکار مریضوں کے علاج معالجے کی وافر سہولیات میسر ہیں ، انہوں نے یہ بات گذشتہ روز کورونا وائرس ویکسی نیشن مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے اور ہسپتالوں میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،راجہ راشد حفیظ نے یونین کونسل 19 اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں