ضلع خانیوال میںپولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ 

Oct 30, 2021


خانیوال(نمائندہ خصوصی)ضلع خانیوال میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنے اورشہریو ںمیں احساس تحفظ پیداکرنے کے لیے محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیاجس کی قیادت ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کی ۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے   کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصدعوام الناس میںاحساس تحفظ پیدا کرنا ہے خانیوال پرامن ضلع ہے  ‘امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہرشہری کو  اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ عوام الناس خانیوال میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اورامن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کا ساتھ دیں ۔

مزیدخبریں