کوہلو (نامہ نگار)مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ملک عامر کھوکھر،تیمور خان بابر،چیف ایگزیکٹو آفیسر پیوند داس سیکورٹی کمپنی رائے اکرم،ملک بابر کھوکھر،شاہد محمود اور تیمور علی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں سیاحتی مقامات پر توجہ دینا ناگزیر ہوچکاہے کوہلو کے مختلف علاقوں میں قدرتی حسن کے درجنوں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کئی ایسے مقامات ہیں جو سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے ۔دریں اثناء قبائلی رہنما میر خورشید مری اور وڈیرہ ربنواز پوادی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحائف پیش کئے۔
سیاحتی مقامات پر توجہ دینا ناگزیر ہوچکاہے: انصاف یوتھ ونگ
Oct 30, 2021