ضلعی انتظامیہ معاہدوں پرعملدرآمد یقینی بنائے : ایکشن کمیٹی خضدار

Oct 30, 2021

خضدار (نامہ نگار)  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے  فیصلہ کیا ہے کہ  مسائل اور مطالبات پر  مشتمل مر اسلہ  چیف سیکرٹری کو ارسال کیا جائیگا ۔ان خیالات کا ظہار آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی چیئر مین عبد الحمید ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین سجاد زیب، جنرل سیکریٹری بشیر احمد جتک، صابر حسین قلندرانی اشرف علی مینگل، سید سمیع اللہ شاہ، محمد اسلم گزگی نورالدین چٹھہ،میر عبدالوہاب غلامانی، ڈاکٹر عمران میروانی، جمیل قاد ر زہری، یونس گنگو،شیر احمد قمبرانی، مولانا عبدالغفور کرخی، مولانا محمد قاسم قاسمی،سیکرٹری عنایت اللہ زہری اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر فوری عمل کیا جائے اور اس حوالے سے موضع اکرو، بندی چکی اور ملگزار کی مقامی آبادی کی تشویش کا خاتمہ کیا جائے،شہید سکندر یونیورسٹی کی تعمیر آخری مراحل میں ہے یونیورسٹی ایکٹ  جلد منظور  کیا جائے اسی طرح  جھالاوان میڈیکل کالج کی تعمیرمنظور شدہ ماسٹر پلان کے تحت جلد از جلد مکمل کی جائے۔

مزیدخبریں