ٹھیکیدار بکرمنڈی مبینہ کارندوںکے ذریعے بھتہ وصول کرتا ہے:محمد فاروق


ملتان ( خبر نگار خصوصی) انجمن بیوپاریان موضع سامورا نا ملتان بکر منڈی کے سرپرست اعلی محمد فاروق صدر شیخ امجدو عہدیداران مراد علی محمد عثمان نے احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکیدار بکرمنڈی محمد جاوید مختلف اشخاص کے ذریعے بکرمنڈی سے بھتہ وصول کرتا ہے جبکہ منڈی میں انٹری فیس ایک سو روپیہ ہے جو صرف منڈی میں جانور آمد پر وصول کی جانی چاہیے۔جبکہ صورت حال اسکے برعکس ہے یہ لوگ واپسی پر بھی سو روپے وصول کرتے ہیں۔ اگر منڈی میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سے کوئی حادثہ پیش آگیا تو اسکے ذمہ دار ایم ڈی کیٹل مینجمنٹ ملک لیاقت ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...