اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت) اوچ شریف میں تمام نہروں کی بندش سے کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہیڈ پنجند سے نکلنے والی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی نہر پنجند کینال ،عباسیہ کینال ،عباسیہ لنک کینال کی بندش ہونے سے ان سے نکلنے والی چھوٹی نہریں ،چھوٹے مائنرز بھی بند ہو گئے جسکی وجہ سے گندم اور دیگر فصلات کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے اورٹیل کے کاشتکار بھی پانی کو ترس گئے ،کاشتکاروں ،عبداللہ خان ،عبدالصمد ،محمود الحسن ،نعیم خان ،منصور احمد ویگران نے بتایا کسانوں ،کاشتکاروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ،ڈیزل اور بجلی مہنگی ہونے سے ٹیوب ویل سے فصلوں کو پانی لگانا مہنگا پڑ جاتا ہے۔