موٹرکارڈیلرز کے کاروباری مسائل کے حل کیلئے کوشاں : چودھری طارق کریم


ملتان (سماجی رپورٹر)موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا  نومنتخب صدر چوہدری طارق کریم نے کہا کہ موٹرکارڈیلرز سے منسلک ممبران کے کاروباری مسائل مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ان کیلئے کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کو شش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کو جنوبی پنجاب بھر میں منظم و فعال کررہے ہیں اور جلد جنوبی پنجاب کی فیڈریشن کا اعلان کیا جا ئیگا۔جنرل سیکرٹری عبدالقادر خان نے کہا کہ موٹر کار ڈیلرز کو شہر میں تین حصوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر سیکٹر کیلئے نائب صدور مقرر کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن