ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ایڈونچر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ایڈونچرڈے کے انعقاد کا مقصد طلبا کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف لانا، انہیں تفریح فراہم کرنا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ چئیرمین سپورٹس بورڈ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہیں اور انہیں مشکل حالات سے نمٹنے،ٹائم مینجمنٹ اور ٹیم ورک سیکھاتی ہیں۔ ڈاکٹر عمر اعجاز اور ڈاکٹر عامر بختاور نے بھی خطاب کیا۔
ایڈونچرڈے کا مقصد طلباء کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف لانا: ڈاکٹر آصف علی
Oct 30, 2021