نہریں بند ہو نے سے کاشتکار طبقہ سخت پریشان : رب نواز کھچی

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) نہروں کی شیڈول کے بندش سے گندم کی کاشت کیساتھ دیگر فصلیں بھی متاثر ہورہی ہیں کاشتکار مہنگے ڈیزل اور بجلی پر ٹیوب چلانے سے قاصر ہیں پہلے ہی فصلوں پر اخراجات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ جو فصلوں کی پیدوار ہے اس کی فروخت سے بھی اخراجات پورا ہو نا ممکن نہیں اگر نہروں میں بروقت پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو گندم کی کاشت تاخیر کا شکار ہوجائیگی جس کا برائے راست اثرپیدوار حدف پر ہوگا ان خیالات کااظہار  حاجی رب نوازخان کھچی ، نواب فیصل خان خاکوانی ، حاجی چوہدری انور کمبوہ، نواب احسن خان خاکوانی ، عبدالشکور شاہ ہاشمی نے کیا۔ کاشتکاروںاور زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نہروں میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطا لبہ کیا ہے تاکہ کاشتکار گندم کی بجائی وقت پرمکمل کرسکیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...