نجھی پور(منظور شیخ)نیازی حکومت نے عوام دشمن فیصلوں اور روز بروز بڑھتی مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی ملک گیر احتجاج پر مانچھی پور میں بھی جیالوں نے حکومت مخالف مظاہرہ کیا پیپلزپارٹی صوبائی کونسپل بلوچستان کے رکن بشیر احمد داجلی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ ملک کو تباہ کردیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پوری قوم بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔ملک گیراحتجاج رنگ ضرور لائے گا اور عوام کو نیاز ی حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔عوام مہنگائی اوربے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی پر مجبور ہیں لیکن نیازی حکومت بے پرواہ ہے اور مزید مہنگائی کررہی ہے۔ عمران خان کو گھر جانا پڑے گا۔ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ غریب عوام خودکشی کررہے ہیں اور حکومت مزید مہنگائی کرتی جارہی ہے۔جس نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں۔