کامونکی:فاروق بھٹی نے ابلاغیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) شعبہ ماس کمیونیکیشن کے سینئر ریسورس پرسن محمد فاروق بھٹی نے ابلاغیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ، انہوں نے یو نیورسٹی آف گجرات کے سنٹر فارکمیونیکیشن اور میڈیا سٹڈیز کے زیر اہتمام سماجی مسائل کو اجاگر کرنے ، رائے عامہ تشکیل دینے اور ایجنڈا ترتیب دینے میں پاکستانی پریس کا کردار کے موضوع پر ڈاکٹر ارشدعلی کی زیرنگرانی اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا ۔ جس پر شعبہ کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کا اہل قرار دیا، محمد فاروق بھٹی پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا میں ریسورس پرسن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے شعبہ ابلاغیات کے سینئر پروفیسرز ، ڈاکٹر ، وکلاء ، سماجی برادری، کالم نگاروں، اینکر پرسن، بزنس شعبہ ابلاغیات کے سینئر پروفیسرز ڈاکٹرز، وکلاکمیونٹی ، پروفیسر محمد سعید کلیروی ، حافظ محمد عمران عریف ، محمد ابرار ظہیر نے ڈاکٹرز نے محمد فاروق کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر نے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن