لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے اساتذہ کی ترقیوںکے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس لے لیا۔صوبے میں گریڈ سترہ سے بیس تک کی دس ہزارسے زائد اسامیاں خالی ہیںجبکہ پنجاب کے اساتذہ کو تین سال سے ترقیاں نہیں ملیں مگر پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی طرف سے ترقی کیلئے صرف آٹھ کیسز بھجوائے گئے ۔ڈائریکٹرز پبلک انسٹرکشن نے صرف آٹھ کیسز بھجوانے پر معاملے کا نوٹس لے کر اے ای اوز سیکنڈریز کو طلب کرلیا ہے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پرمتعلقہ ڈی ای اوز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز نہ بجھوانے پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کا نوٹس
Oct 30, 2021