بہاولپور(بیورورپورٹ)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹوسائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایگزیکٹو کلب کی تقریب حلف برداری بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی ۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے نو منتخب عہد یداران سے حلف لیا۔اس موقع پر اساتذہ اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔