لودھرا ں میں کورونا ویکسین کی ریڈ مہم 12نومبر تک جاری رہے گی:ڈی سی

لودھراں (نامہ نگارخبر نگار ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو اْنکی دہلیز پرویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع لودھرا ں میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم (RED) 12نومبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں 12سال سے زائد عمر کے 2لاکھ 60ہزارافرادکو گھر گھر جا کر اس مہم کے تحت کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس مہم کے لئے 600افراد پر مشتمل ٹیمیں اپنی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے اْٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن