آتشزدگی کا شکار جھگی نشینوںکووزیراعلی کی جانب سے ریلیف پیکج فراہم

ملتان (  خبر نگار )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سیتل ماڑی میں آتشزدگی کا شکار جھگی نشینوں کیلئے ریلیف پیکج دیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز معاون خصوصی جاوید اختر انصاری اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان جھگی نشینوں کے پاس پہنچے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نے جھگی نشینوں میں کمبل،ٹینٹ اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاوید اختر انصاری نے جھگی نشینوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور انکے نقصان کی تلافی کی یقین دہانی کرائی معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب جھگی نشینوں کے حقوق کا ادراک رکھتی ہے اور انکی بحالی کیلئے مکمل اقدامات کرے گی۔بعد ازاں 30 سے زائد جھگی نشینوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...