لودھراں (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ترقیاتی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرائیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی،رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ خان، طاہر خان ملیزئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد انور، سعود خورشید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہاکہ تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔ ضلعی ترقیاتی پیکج لودھراں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22کے تحت سپورٹس سیکٹر کی 3، روڈ سیکٹر کی5، پبلک بلڈنگز کی 1 اور لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 1کی ایک سکیم پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ مجموعی طور پر 9سکیموں میں سے 3سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ میاں شفیق آرائیں نے کہاکہ ترقیاتی پیکج اور سکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی فلاح کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام‘ لودھراںمیں 6 سکیموں پر کام جاری‘ 3 مکمل
Oct 30, 2021