لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور صوبائی سیکرٹریوں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے 11 نومبر کو دوبارہ جواب طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران اہم عہدوں پر تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرز، کمشنر اور صوبائی سیکرٹریوں کی تعیناتیاں او پی ایس کی بنیاد پر کی گئیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے او پی ایس کی بنیادوں پر تقرریاں اور تبادلے غیر قانونی قرار دے رکھے ہیں۔ آئوٹ آف پے سکیل کے تحت افسران سینئر افسروں کی حق تلفی کرتے ہیں، سپیشل سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات کئے جانے والے 22 افسروں میں کمشنر فیصل آباد زاہد حسین، صوبائی سیکرٹری پاپولر ویلفیئر محمد مسعود و دیگر شامل ہیں۔
او پی ایس، تقرریاں