گوجرہ موٹروے زیادتی کیس‘ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر ملزم جیل منتقل 

Oct 30, 2021

گوجرہ (نامہ نگار) موٹروے مبینہ زیادتی کیس کے گرفتار ملزمان حماد اور رحمن کو  دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔ واضع رہے کہ گوجرہ موٹروے ایم فور پر لڑکی لائبہ کے ذریعے ملازمت کے بہانے ملزمان حماد اور رحمن نے ارم النساء کو چلتی گاڑی میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ متاثرہ لڑکی ارم النساء  اور ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
گوجرہ موٹروے زیادتی

مزیدخبریں