واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی بدنام زمانہ جیل ’گوانتانامو بے‘ کے پاکستانی نژاد برطانوی قیدی ماجد خان نے پہلی مرتبہ امریکی سی آئی اے کے سفاکانہ نفسیاتی حربے اور جسمانی مظالم کے بارے میں بات کی۔ ماجد خان کو برطانیہ کے شہر بالٹی مور کے مضافات سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر القاعدہ کا کورئیر بن جانے کا الزام تھا۔ انہوں نے جیوری کو بتایا کہ چھت کے شہتیر سے لمبے عرصے تک برہنہ باندھ دیا جاتا تھا، کئی دنوں تک بیدار رکھنے کے لیے برف کا پانی ڈالا گیا، پانی میں ڈبودیا جاتا یہاں تک کہ موت واقع ہونے لگتی۔ منہ اور ناک میں زبردستی پانی ڈالا جاتا تھا۔
ماجد خان
گوانتانامو میں نفسیاتی‘ جسمانی تشدد کیا گیا لگتا تھا مر جاؤں گا‘ پاکستانی نژاد ماجد خان
Oct 30, 2021