این اے 133، الیکشن جیت کر جائیں گے، کوئی غلط اندازے نہ لگائے: پرویز اشرف

لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ پاکستان عوامی تحریک کے دفتر گئے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین اور ناظم اعلی عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور سے الگ الگ ملاقات کی اور ان سے این اے 133 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کو جتوانے کے لئے لیے حمایت کی درخواست کی۔ علاوہ ازیں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل کے ساتھ انٹرنل لائف مشنری چرچ بہار کالونی پہنچے۔ جہاں مسیحی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی کامیابی کیلیے دعا کرائی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ترقی پسند جماعت ہے۔ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ دریں اثناء راجہ پرویز اشرف،جنرل  سیکرٹری حسن مرتضی  کے ہمراہ پی پی 167میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر بھی گئے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی غلط اندازے نہ لگائے۔الیکشن جیت کر جائیں گے۔  پیپلز پارٹی ہر یونین کونسل میں انتخابی دفتر کھولے گی۔ جتنے مرضی سرکاری جھنڈے لگا لیں۔ اصل جھنڈا پیپلز پارٹی کا ہے۔
پرویز اشرف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...