پشاور (اے پی پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پشاور پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمدکرکے نائیجریاسے تعلق رکھنے والے سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ائیر پورٹ پشاور پہنچانے والی پروازکیو آر۔600 پر نائیجریا سے تعلق رکھنے والے مسافر سے1.187کلوگرام کوکین برآمد کرکے موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم نے کو کین کے 76کیپسولز بڑی مہارت سے چھپاکررکھے تھے۔واضح رہے کہ کوکین کی مالیت10ملین روپوں سے زائد ہے، منشیات برآمدگی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
کوکین برآمد