رالپنڈی(این این آئی)13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان آرمی نے کراچی یونائیڈکو ایک سخت مقابلے کے بعد0-1گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں لیگ کے دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے کراچی یونائیڈکو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا،کراچی یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، جبکہ دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن مقررہ وقت تک ناکام رہے۔ اتوار کو لیگ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ مسلم کلب چمن اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان پریمیئر فٹ بال، پاکستان آرمی نے کراچی یونائیڈکو ہرادیا
Oct 30, 2021