چین میں کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے پروازیں، شادی کی تقریبات منسوخ

چین میں عالمی وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں سختی کردی ہے اورچین کے حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شادیاں ملتوی کردیں اور جنازے کی تقریبات محدود رکھیں کیونکہ سرمائی اولمپکس شروع ہونے میں چند ہی ماہ رہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں مختلف سیاحتی علاقوں میں اب عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے، حکام نے کروڑوں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے، بین الاصوبائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔شہر کے متعدی امراض کے کنٹرول سینٹر کے نائب سربراہ پینگ شینگھا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شہریوں کو شادیاں ملتوی کر دینی چاہیئں، میتوں کی رسومات مختصر کردیں جبکہ اجتماعات اور غیر ضروری تقریبات سے گریز کریں۔بیجنگ کے ڈپٹی پبلسٹی چیف شو ہیجیان نے تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر کہا کہ سیاحتی مقامات پر تعداد مزید محدود کردی جائے گی جبکہ نوتعمیر شدہ یونیورسل اسٹوڈیو ریزورٹ میں وبا کی روک تھام کے لیے ہنگامی حالات کا نفاذ کیا جائے گا۔بیجنگ کے طبی مراکز کے باہر شہریوں کی قطاریں نظر آرہی ہیں کیونکہ شہری بڑھتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی احکامات کی تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...