آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 122 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریا اور صوبائی دارالحکومت ملبورن میں 122 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شدید آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ کر بجلی کی تاروں پر گرنے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، ہزاروں گھر متاثر ہوگئے۔آسٹریلیا محکمہ موسمیات کے مارک اینولاک نے کہا ہے کہ میلبورن کے مشرق میں موسمی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ فرینکفرٹ میں 122 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا حالیہ 15 سالوں کی شدید ترین ہوائی طوفان تھی۔