ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے،ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔وزیراعظم

Oct 30, 2021 | 21:05

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے،امن و سلامتی ہر ایک کے مفاد میں ہے،ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ،علمائے کرام کا وفد حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان پل کا کا م کرسکے تو یہ قابل قدر ہوگا  ،سرکاری میڈیا کے مطابق اس امر کا اظہار وزیر اعظم نے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم اورعلماء کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک اس وقت متشدد صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شرکاء نے مظاہرین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تشدد کا راستہ نہ اپنانے کی درخواست کی۔

مزیدخبریں