تحمل اور برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امن عامہ برقراررکھنے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرینگے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور تحمل و برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دین اسلام نے امن کا درس دیا ہے اور دین اسلام میں پرتشدد رویوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ صوبے میں امن عامہ برقراررکھنے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

ای پیپر دی نیشن