وسط مدتی انتخابات: اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہو سکتی ہے: اوباما

Oct 30, 2022


واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی سابق صدر براک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں کہا ہے کہ اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہو سکتی ہے۔ جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ہر شخص کو باہر نکلنا ہو گا تاکہ انتخابی حوالے سے سازشی تھیوریوں والوں کا راستہ روکا جائے اور ان کے ہاتھوں کو اقتدار کے کنٹرول پر نہ آنے دیا جائے۔ یہ کافی نہیں ہے کہ ڈیمو کریٹس کو انتخابی بیلٹ کے اوپر والے خانے میں چن لیا جائے۔ ضرورت ہے کہ ہم اچھے لوگوں کا انتخاب اوپر اور نیچے ہر سطح پر کریں۔

مزیدخبریں