اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی کابینہ نے گندم اور یوریا کی درآمد بارے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر کے دو فیصلوں کی سرکولیش سمری کے ذریعے منظوری دی ۔ ای سی سی نے پانچ سو بیس ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے تین لاکھ ٹن یوریا اور 8لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔