راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) ایتھوپین ائیرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا عندیہ دیدیا، 18 سال بعد افریقی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے پروازیں بحال ہونے کا قوی امکان ہے ، دوسال قبل آن لائن ویزہ کی پابندی بھی ایتھوپین حکومت نے ختم کردی ، اب پاکستانیوں کیلئے آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی گئی ہے ، پاک سی اے اے کے مراسلے کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز 2004 سے پاکستان کے لیے معطل اپنی پروازیں ایک بار پھر بحال کر نے کیلئے مثبت پیش رفعت ہو رہی ہے، ایتھوپین ایرلائنز کی ہفتہ وار دو پروازیں چلائے جانے کی تجویز ہے، ایتھوپین حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹ پر آن آرائیول ویزا کی سہولت بھی بحال کردی ہے، پاکستانیوں کی جانب سے ایتھوپیا میں جعلی اشیاء کی فروخت کی وجہ سے آن لائن آرئیول کی سہولت کو ختم کر دیا گیا تھا اسی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں ملکی ائیرپورٹس پر تعینات تمام متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہیکہ وہ ایتھوپیا جانے والے مسافروں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی بد مزگی سے بچا جاسکے۔
ایتھوپین ائیرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا عندیہ دیدیا
Oct 30, 2022