لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے۔ لاہور کے بعد دوسرے شہروں نے بھی لانگ مارچ مسترد کر دیا۔ پاکستانی اس لانگ مارچ کے منفی ہتھکنڈے کو جان چکے ہیں۔ لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسے ہی ناکامی ہوتی ہے۔ عمران خان اسمبلی میں آئیں عزت اسی میں ہے۔ مارچ کے دوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد چند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا۔