حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے: سراج الحق 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان تلے یوتھ لیڈر شپ کنونشن حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔ برسراقتدار سیاسی جماعتوں نے ملک کو کرپشن، مہنگائی اور جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا، نوجوانوں کو دھوکا دیا گیا، حکمرانوں کے پاس مسائل کا حل ہوتا تو قوم دیکھ چکی ہوتی، ہر طرف انتشار پھیلا ہوا ہے۔ مسائل کے ذمہ داران خود کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے قوم کو لسانی اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کیا، دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلائی، حکمران اشرافیہ کے کھیت کارخانے کاروبار چل رہے ہیں مگر غریب کا نان و نفقہ بند ہو چکا، موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات کے تحفے دیئے۔ تہذیب و اخلاق کا جنازہ نکالا، نوجوانوں سے تعلیم اور کھیل کے میدان چھین لئے گئے، حکمرانوں کے بچے  باہر پڑھتے ہیں مگر یہاں تعلیم کو اتنا مہنگا کر دیا گیا کہ کروڑوں بچوں اور نوجوانوں پر علم کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ احتساب کے ادارے ختم اور آئی ایم ایف کے کہنے پر پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔  اتوار (آج) کو ہونے والا پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن ہر لحاظ سے شاندار ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...