سلمان رشدی کے سرکی قیمت مقرر کرنے پر ایرانی ادارہ  پر امریکہ نے  پابندیاں  لگا دیں


واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے ایران کی خرداد فاونڈیشن پر پابندی لگا دی ہے۔ اس ایرانی ادارے پر پابندی شاتم رسول سلمان رشدی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کے خلاف خرداد فاونڈیشن کے مقرر کیے گئے انعام کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ ایران کے اس ادارے پر لگائی گئی پابندی کی وجہ یہ بنی ہے کہ اس ادارے نے کئی سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کئی ملین ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔یہ امریکی اقدام سلمان رشدی پر حالیہ ماہ اگست میں کیے گئے ایک قاتلانہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں شاتم رسول اپنی ایک آنکھ کی بینائی محروم اور ایک بازو کو حرکت دینے سے معذور ہو چکاایرانی ادارے خرداد فاونڈیشن نے 1989 میں سلمان رشدی کے سر کی قیمت مقرر کی تھی .

ای پیپر دی نیشن