اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسرمحمد بشیر کیتھران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیاہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسرجوائنٹ سیکر ٹری پاور ڈویژن ظفر عباس کوایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔کسٹم گروپ کے گریڈ 19 کے افسر محمدارشدحیات جوائنٹ سیکر ٹری اکنامک افیئر ڈویژن کو گریڈ 20میںجوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ او ایم جی گروپ کے گریڈ18کے افسرایس او محمد عدنان راشدکا تبادلہ پالیمنٹیری افیئر ڈویژن سے ہائو سنگ اینڈ ورکس ڈویژن کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ گرو پ کے گریڈ 19کے افسرمحمد ریاض ڈپٹی سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن 26دسمبر2022کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، ظفر عباس ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات
Oct 30, 2022