پنجاب کابینہ امن کمیٹی کا اجلاس‘ مارچ کی سکیورٹی میں کوتاہی نہ ہو: راجہ بشارت


لاہور (نیوز رپورٹر) کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر (ایس سی سی ایل او) نے اپنے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بالخصوص پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک کی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لئے سکیورٹی اقدامات میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ تمام انتظامات مکمل رکھیں۔ جی ٹی روڈ پر بعض مقامات پر بجلی کی لٹکتی تاروں کی موجودگی کی رپورٹ پر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں قبل از وقت دور کی جائیں اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسروں کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...