کرونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی،64نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیںہوئی

Oct 30, 2022


اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں کرونا کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 953 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصد رہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے شکار 48 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں