ساکا پنجہ صاحب کی 3 روز تقریبات شروع ، سکیورٹی انتظامات کو سراہا 


لاہور+ حسن ابدال (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سینکڑوں ستکھ یاتریوں نے ریلوے سٹیشن حسن ابدال میں ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات کی مناسبت سے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں یاتریوں نے نگر کرتن کے ذریعے ساکا پنجہ صاحب کی یاد کو تازہ کیا اور اپنی ارداس ادا کیں بھارتی یاتریوں کے پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ املاک بورڈ نے ساکا پنجہ صاحب کی تقریبات کے بہترین انتظامات کئے۔ سکھ قوم آج اپنے پیاروں کو یاد کرکے ان کی یاد کو زندہ کر رہی ہیں ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ شہید زندہ رہتا ہے پردھان امیر سنگھ نے کہا کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط رشتہ ہے بورڈ ممبر سردار پرتاب سنگھ سابق پردھان ستونت سنگھ سردار سنتوک قلونت سنگھ گوبنت سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مرکزی تقریب آج گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی جس میں مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔ ساکا پنجہ صاحب کی تین روزہ تقرےبات کا آغاز گوردوارہ سری پنجہ صاحب مےں ہو گےا ہے جس مےں پڑوسی ملک بھارت سے 201سکھ ےاترےوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے سینکڑوں سکھ ےاتری شرکت کر رہے ہیں ۔ سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب مےں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد آج لاہور روازنہ ہو جائیں گے جہاں گوردوارہ کی ےاترا کے بعد انڈین سکھ ےاتری واپس انڈیا روانہ ہو جائےں گے ۔
ساکاپنجہ صاحب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...