پاکستان سویٹ ہوم کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بنک اور زمرد خان (ہلال امتیاز) کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں معصوم زندگیاں بچانے کے مشن میں عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 100 سے زائد وکلاءنے اپنے خون کے عطیات دے کر معصوم زندگیاں بچانے کے عظیم مشن میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز)، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ محمود نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیات دینے والے وکلا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ خطاب کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے سب سے زیادہ خوشی ہے کہ میرے مادرعلمی ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی جس نے مجھے بے پناہ عزتوں سے نوازا وہاں آج میری آواز پر وکلاءکی بڑی تعداد اپنے خون کے عطیات دینے پہنچی‘ تمام جج صاحبان اور دیگر وکلاءسے بھی اپیل کرتا ہوں انسانیت کی خدمت کے اس عظیم سفر میں میرا ساتھ دیں اور میرے ہمسفر بنیں۔ ایک انسان کو بچانا تمام انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے معصوم بچے تنہا نہیں۔ ان بچوں کے لیے اگر مجھے پورے پاکستان بھی پھرنا پڑا تو شہر شہر جاکر ان کے لیے خون کے عطیات جمع کروں گا۔ اب تک 9 ہزار سے زائد خون کی عطیات جمع کیے جا چکے ہیں جو کہ اب تک کم و بیش 29 ہزار سے زائد معصوم زندگیاں بچانے کا سبب بنے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب علی کا کہنا تھا کہ زمرد خان صاحب نے معصوم زندگیاں بچانے کا جو بیڑا اٹھایا اور اس پیغام کو تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر گلی، محلے اور بازاروں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں تک عام کررہے ہیں۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ زمرد خان صاحب کے اس نیک مشن میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ایڈووکیٹ ارشد مجید ملک، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ملک مبشر رفاق اور دیگر موجود تھے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج سوہاوہ کے کیڈیٹس نے بھی بھرپور حصہ لیا اور راولپنڈی کچہری میں وکلاءو جج صاحبان کے چیمپرز میں جاکر خون کے عطیات دینے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
سویٹ ہوم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...