کراچی، دہشت گردی کا جرم ثابت  ملزمان کو15,15 سال قید کی سزا

Oct 30, 2022


کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ دہشت گرد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر2ملزمان کو 15,15سال قید کی سزاسنادی ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس مقابلہ، دہشت گردی اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان وسیم اور عامر کو مجموعی طور پر 15 ، 15 سال قید کا حکم دے دیا۔ 


پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2021میں ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں