کراچی میں خوف کی علامت ماموں بھانجا گینگ گرفتار


کراچی(این این آئی) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماموں بھانجے گینگ کو گرفتار کرلیا، جن میں ماموں،تین بھانجے، بھتیجا اور کزن شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خوف کی علامت ماموں بھانجے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے سات رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ کو اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران گرفتارکیا اور ملزمان سے چھ موٹر سائیکل،سترہ موبائل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور گروہ کے کارندے آپس میں رشتے دارہیں، جن میں ماموں،تین بھانجے، بھتیجا اور کزن شامل ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے رینجرز اورپولیس نے پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد اور لیاری گینگ وار کمانڈر ساجد گولی کو گرفتار کر لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن