جھل مگسی ( نوائے وقت رپورٹ)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) یاسر حسین نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھل مگسی رحمت اللہ شاہ، و اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان کے ہمراہ تحصیل جھل مگسی کے ایریا سنٹھ مولہ میں واقع لیویز چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تمام تر صورتحال سے آگاہی حاصل کیں اور لیویز اہلکاروں کو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے چاک و چوبند اور ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کیں۔اور احکامات دیئے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے لیویز فورس کو مقامی فورسز کا درجہ حاصل ہے اس لئے ضروری ہے کہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ میں لیویز فورس کے جوان موثر طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ لیویز فورس کا مورال مزید پروان چڑھے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی لوگ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش بھی کریں تو ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے۔
امن وامان بحال رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے: یاسر حسین
Oct 30, 2022