گورنر سندھ کی پیر پگارا سے ملاقات ‘ سیاسی صورتحال و دیگر امورپر تبادلہ خیال

Oct 30, 2022


کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،اس ضمن میں فنکشنل لیگ کے کردار، صوبہ کی تعمیر وترقی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی سیاست میں آپ کا کردار نہایت اہم ہے اسی لئے اپنے فرائض کی بہتر ادائیگی میں مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صوبہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہوں ۔ پیر صاحب پگارا نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور گورنر وہ ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں