سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  نور مسکانزئی کا قاتل گرفتار


کوئٹہ(آئی این پی)سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،نجی ٹی وی  کے مطابق خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے،یاد رہے کہ محمد نور خان مسکانزئی کو چند روز قبل نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا،وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر  کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...