لانگ مارچ ‘ تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کی چہ میگوئیاں 

Oct 30, 2022


اسلام آباد(رپورٹ :رانا فرحان اسلم)حکومت اور تحریک انصاف کے مابین سردمہری مذاکرات کی باز گشت کے بعد لچک میں تبدیل ہونے لگی لانگ مارچ شروع ہوتے ہی تحریک انصاف اور حکومت کے مابین مذاکرات کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیںدونوں جانب سے مشروط مذاکرات اور بات چیت کے بیانات دیئے جا رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے بھی بعد عندیہ دیا ہے کہ عمران سیاستدانوں والوں رویہ اپنائے تو بات ہو گی دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بھی بیان دیا ہے کہ الیکشن کی شرط پر بات چیت ہو سکتی ہے حکومت کیجانب سے لانگ سمیت دیگر معاملات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی سربراہی میںتیرہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے مذکورہ کمیٹی کے ایک رکن نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق تمام معاملات کی مکمل نگرانی کر رہی ہے مذاکرات کے حوالے سے ابھی باضابطہ طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے تاہم اس ضمن میں حکومت تحریک انصاف کی کوئی شرط ماننے کو تیار نہیں ہے لانگ مارچ وفاقی دارلحکومت میں داخل ہونے کے بعد مقررہ جگہ پر محدود رہا تو ٹھیک خلاف ورزی کی صورت میں تمام آپشن کھلے ہیں اور حکومت قانونی کاروائی کا حق بھی محفوظ رکھتی ہے۔

مزیدخبریں