لاہور (نیوز رپورٹر) لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی کنٹینر پر بحث کی ویڈیوکے حوالے سے رہنما اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنمائوں پر ناراض ہیں کہ شرکاء کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا، دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث اس معاملے پر ہوئی تھی۔