پنجاب حکومت کا غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے تیسری بار انکار

Oct 30, 2022


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سے سی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کیلئے تیسری بار انکار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز پنجاب نے وفاق کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کو وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیٹر میں کہا گیا تھا کہ تبادلے کے احکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں